وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس، نیشنل ایکشن پلان اور ضرب عضب میں پیش رفت کا جائزہ

 High  Level Meeting

High Level Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کی اسلام آباد میں بیٹھک ، نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد ، ضرب عضب میں پپیشرفت اور کراچی میں رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملات پر غور کیا گیا ۔

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوا ، وفاقی وزراء اسحاق ڈار ، چودھری نثار ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر شریک ہوئے ۔

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔

وزیر داخلہ چودھری نثار نے ملک میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی ، خطے بالخصوص افغانستان کی صورتحال اور پاک افغان تعلقات سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور ضرب عضب میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملات اور ملک کی مجموعی داخلی سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس کے شرکاء نے کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے رینجرزکے کردار کو سراہا ۔