وزیراعظم بزدل کابینہ تحلیل کر کے عوامی حکومت قائم کریں: اعتزاز احسن

Aitzaz Ahsan

Aitzaz Ahsan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے سیاسی میدان میں ایک نئی باعث چھیڑ دی۔ اعتزاز احسن نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں اور بزدل وزیروں کو ہٹا کر نئی کابینہ بنائی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا ملک حالت جنگ میں ہے یہ وزراء بیمار ہو جاتے ہیں۔

وزیر داخلہ کہتے ہیں مجھے وزیر دفاع سے ملنے کی ضرورت ہی نہیں۔ میں فوج اور دیگر اداروں سے ڈائریکٹ ہوں۔ وزیر دفاع کہتے ہیں میں نے 4 سال سے وزیر داخلہ سے ہاتھ نہیں ملایا۔ انہوں نے کہا وزراء ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے تو پھر وازرتوں کو کیسے چلائیں گے۔ 3 سے 4 وزارتوں کے وزراء کو تبدیل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی پارٹی میں موجود نوجوان قیادت کو سامنے لائیں۔