وزیراعظم کا مشکل وقت شروع ہونے والا ہے، بلاول بھٹو زرداری

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

لندن (جیوڈیسک) چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا مشکل وقت شروع ہونے والا ہے۔

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران دہشت گردی کے کافی واقعات ہوئے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہمیں سیکیورٹی معاملات کا ہر پہلو سے جائزہ لینا ہوگا، اب وقت آ گیا ہے کہ پوری دنیا مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان اچھے تعلقات ہونے چاہیئیں جب کہ وزیراعظم نواز شریف پر سخت وقت شروع ہونے والا ہے، شریف برادران بے نظیر بھٹو پر کرپشن کے الزامات لگاتے وقت اپنے بچوں کے لئے آف شور کمپنیاں بنا رہے تھے۔