وزیراعظم نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے جواب میں پھر جھوٹ بولا۔ عمران خان

 Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایک بیان میں عمران خان نے کہا وزیراعظم کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے بیان میں نواز شریف کا یوٹرن ثابت کرتا ہے کہ وہ احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔

تحریک انصاف تمام دستاویز الیکشن کمیشن کو دے چکی ہے۔

خدشہ ہے وزیر اعظم منصب کا ناجائز فائدہ اٹھا کر سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کی کوشش کریں گے۔

اگر ایسا کیا گیا تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔ انکا کہنا تھا وزیراعظم کا جھوٹ الیکشن کمیشن کیلئے ایک بڑا امتحان ہے۔