تین بار کے وزیراعظم کو زمین پر سلایا ایک چادر دی گئی، حسین نواز کا ٹویٹ

Hussein Nawaz

Hussein Nawaz

لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ تین بار کے منتخب وزیراعظم کو جیل میں زمین پر سلایا گیا۔

حسین نواز نے کہاکہ ان کے والد کو زمین پر سونے کے لیے صرف ایک چادر دی گئی۔ ان کے والد، بہنوئی اور بہن کے لیے کھانا گھر سے لانے کی اجازت نہیں۔قانون کے مطابق قیدی کو گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہے۔

حسین نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’مجھے بتایا گیا ہے کہ میرے والد کو رات کو سونے کے لئے بستر نہیں دیا گیا اور غسلخانہ انتہائی غلیظ تھا، عرصۂ دراز سے صفائی نہیں ہوئی تھی۔ اس ملک میں عوامی نمائندوں کی عزت کا دستور نہیں لیکن یہ بنیادی حقوق ہیں جن کا روکنا تشدد ہے۔‘