وزیراعظم کی نااہلی، پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی بھی پاناما لیکس پر وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف میدان میں اتر آئی ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں پچھتر صفحات پر مشتمل ایک ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے جس میں وزیر اعظم پر اثاثے چھپانے کا الزام لگایا گیا ہے اور ان کیخلاف آرٹیکل 62/63 کے تحت کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

پی پی کی طرف سے ریفرنس سینٹر لطیف کھوسہ نے دائر کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے کو نیب تک لے کر جائیں گے۔ ہم کرپشن یا دھاندلی کا ساتھ نہیں دیں گے۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ الیکشن لڑتے وقت وزیر اعظم چھ ارب کے ڈیفالٹر تھے۔

چار یا 5 ہزار ٹیکس دینے والا اربوں کا مالک نہیں ہو سکتا۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت صرف نواز شریف کو بچانا چاہتی ہے۔ آج منی لانڈرنگ سے متعلق ثبوت جمع کرائے ہیں۔