سابق سی ای او پی آئی اے وزیر اعظم آفس کی مداخلت پر باہر گئے، چوہدری نثار

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پی آئی اے کے سابق سی ای او برینڈ ہلڈن کے بیرون ملک فرار ہونے میں مدد فراہم کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ برینڈ کو وزیراعظم آفس کی مداخلت پر جانے کی اجازت دی گئی۔

ترجمان چوہدری نثار نے گزشتہ روز سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے کے جرمن نژاد سی ای و برینڈ ہیلڈن کے ای سی ایل (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) میں نام ہونے کے باوجود ملک سے فرار میں سابق وزیرداخلہ کی جانب سے مدد فراہم کرنے کے الزامات کی تردید کردی۔

ترجمان نے ردعمل میں الزامات کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار نے سابق سی ای او پی آئی اے کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور بیرون ملک فرار کرانے میں کوئی مدد فراہم نہیں کی۔ ترجمان نے کہا کہ جرمن سی ای او کو وزیر اعظم آفس کی مداخلت پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی، اس حوالے سے وزیر اعظم کے سیکریٹری نے ذاتی طور پر چوہدری نثار سے ملاقات بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشہ روز سینیٹ کمیٹی نے پی آئی اے کے سابق سی ای او کے بیرون ملک فرار کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔