وزیراعظم اسلام آباد پہنچ گئے، آج پاناما لیکس پر اہم اجلاس کی صدارت کریں گے

Prime Minister

Prime Minister

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف چیک اپ کے بعد وطن پہنچ گئے ہیں۔ ایئر پورٹ پر وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے درمیان سیاسی صورتحال پر بات چیت بھی ہوئی۔ اسحاق ڈار نے نواز شریف کو اپوزیشن سے رابطوں پر بریفنگ دی اور تحقیقاتی کمیشن سے متعلق نکات سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم کے اسلام آباد پہنچنے کے بعد ان کی واپسی کے حوالے سے جاری چہ میگوئیاں ختم ہو گئیں لیکن پاناما کا ہنگامہ برقرار ہے جس پرغور کیلئے اہم اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں تحقیقاتی کمیشن کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ ادھر مریم نواز کہتی ہیں وزیر اعظم کی وطن واپسی نے مخالفین کے منہ بند کر دیئے۔