وزیر اعظم قانون کے پیچھے چھپ رہے ہیں : عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے تیسری بار عدالت کی سماعت کو چیلنج کیا گیا ہے، وزیراعظم قانون کے پیچھے چھپ رہے ہیں، وزیر اعظم نے اپنے لئے الگ معیار کیوں بنا رکھے ہیں، تمام منی ٹریل قطری شہزادہ ہے۔

پاناما کا ہنگامہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اعصاب شکن مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ دونوں اطرف سے لفظی گولا باری جاری ہے ، عمران خان آج بھی حکومت اور وزیراعظم پر دل کھول کر گرجے۔

انہوں نے کہا عدالت میں کیس تیسری بار قابل سماعت ہونے کا سوال اٹھایا گیا، تمام منی ٹریل قطری شہزادہ ہے، قطری ون، قطری ٹو اور ابھی تک تو قطری کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔

عمران خان نے کہا وزیر اعظم نے اپنے لئے الگ معیار کیوں بنا رکھے ہیں، اب قانون کے پیچھے چھپ رہے ہیں کیا ملک کا وزیر اعظم قانون سے بالاتر ہے، عمران خان نے کہا پاناما لیکس کیس سننا نیب ایف آئی آر کا کام تھا۔

پاکستانی قوم کو نقصان پہنچا کر قطری کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔