وزیراعظم کی 3 وفاقی وزراء کو سفیروں کی میتیوں کیساتھ جانے کی ہدایت

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق تیں وفاقی وزراء پاکستان سے قریبی تعلق کی بنا پر سفیروں اور بیگمات کی میتوں کے ساتھ جائیں۔

عبدالقادر بلوچ ناروے، احسن اقبال ملائیشیا اور انڈونیشیا ، خرم دستگیر خان فلپائن جائینگے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء متعلقہ ملکوں میں حکومت اور عوام کیطرف سے اظہار تعزیت کرینگے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف جلد ناروے، انڈونیشیا، ملائیشیا اور فلپائن کے وزرائے اعظم سے خود رابطہ کر کے حادثے میں ہلاکتوں پر تعزیت کریں گے اور انہیں حادثے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کریں گے۔