وزیراعظم نے وفاقی وزراء اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف آج صبح لندن سے طبی معائنے کے بعد پاکستان پہنچ جائیں گے۔ وزیراعظم بیس اپریل کو لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ جہاں وفاقی وزراء اور پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہو گا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی اجلاس میں پاناما لیکس کمیشن کے معاملے پر مشاورت ہو گی۔ وفاقی وزراء اپوزیشن سے ہونے والے رابطوں پر وزیر اعظم کو بریفنگ دینگے۔

وزیراعظم کی قانونی ٹیم تحقیقاتی کمیشن پر وزیر اعظم کو بریفنگ دیگی۔ وزیراعظم نوازشریف کو تحریک انصاف کے متوقع احتجاجی پروگرام کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔