وزیراعظم اور نریندر مودی کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی: اعزاز چوہدری

Aizaz Chohdhary

Aizaz Chohdhary

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاک بھارت تعلقات میں سرد مہری۔ سیکرٹری خارجہ اعزازچودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور نریندر مودی نے ہاتھ ملائے نہیں محض ہلائے۔

اس بات کو ایشو نہ بنایا جائے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی کی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا معلوم نہیں پہلے کس نے ہاتھ ہلایا تاہم دونوں وزرائے اعظم کے دوران کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ دوسری طرف بھارت کی طرف سے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ چسلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ کسی طرح جمہوری عمل نہیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لئے کوئی اتفاق رائے نہیں ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اوباما کی جانب سے دیئے گئے عشائیے اور بان کی مون کے ناشتے میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔