وزیر اعظم کی نیشنل ایکشن پلان پر عمل تیز اور تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نے پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں تیزی لانے اور صوبے کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت جاتی امرا رائے ونڈ میں اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلیِ شہبازشریف، متعلقہ صوبائی وزرا اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی اس موقع پر وزیراعظم کو صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

جس کی روشنی میں وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد تیز اور مزید موثر بنانے کے علاوہ پنجاب میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران آئی جی پنجاب نے وزیر اعظم نواز شریف کو قصور زیادتی اسکینڈل کی ابتدائی رپورٹ پیش کی۔ جس پر وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو معاملے کو جلد از جلد حل کرنے اور اسے منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی۔