وزیر اعظم قومی اسمبلی آئیں، پی ٹی آئی شور شرابہ نہیں کریگی: شاہ محمود

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے بعد تحریک انصاف نے بھی اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں آمد کے موقع پر کسی قسم کا شور شرابہ نہیں کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو وزیر اعظم سے سوالات کے جواب چاہیں، وزیر اعظم اسمبلی آئیں ہم انتظار کریں گے کسی قسم کی نعرے بازی نہیں کرینگے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی تقریر کے حوالے سے حکمت عملی طے کرنے کے لئے متحدہ اپوزیشن کا اجلاس طلب کر لیا ہے، متحدہ اپوزیشن کل قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے تین بجے اپوزیشن چیمبر میں اکٹھی ہو گی اور لائحہ عمل طے کرے گی۔