وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

Nawaz Sharif And Raheel Sharif Met

Nawaz Sharif And Raheel Sharif Met

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور بالخصوص کراچی کی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے ملوث ہونے سے متعلق امور اور اس حوالے سے قومی سلامتی اداروں کی رپورٹس پر بھی غور کیا گیا۔