وزیراعظم نوازشریف کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات

Nawaz Sharif with David Cameron

Nawaz Sharif with David Cameron

لندن (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں عمران فاروق قتل کیس سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم نوازشریف نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے لندن میں ان کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے درمیان ملاقات میں عمران فاروق قتل کیس پر بھی بات چیت ہوئی جب کہ کیس کے سلسلے میں دونوں ممالک کے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔