وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے تیاریاں

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لندن (جیوڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف صحت یابی کے بعد وطن واپسی کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو لینے کیلئے آج خصوصی طیارہ لندن پہنچے گا۔ وزیراعظم کے طیارے کیلئے ہیتھرو ائیرپورٹ پر جگہ کیلئے کوششیں جاری ہیں تاہم اگر ہیتھرو ائیرپورٹ پر جگہ نہ ملی تو طیارہ سٹینسٹڈ ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گا جہاں سے وزیراعظم پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم نواز شریف ہفتہ کی صبح تقریبا سات بجے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم کے اہلخانہ بھی طیارے میں ان کے ہمراہ سفر کریں گے۔