وزیراعظم نواز شریف اور خواجہ محمد آصف کروڑ لعل عیسن گرڈ اسٹیشن 66KVA سے 132KVA میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی

MNA Faiz ul Hassan

MNA Faiz ul Hassan

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وفاقی وزیر واٹر اینڈ پاور خواجہ محمد آصف کروڑ لعل عیسن گرڈ اسٹیشن 66KVA سے 132KVA میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی۔

ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادارن عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وفاقی وزیر واٹر اینڈ پاور خواجہ محمد آصف کروڑ لعل عیسن گرڈ اسٹیشن 66KVA سے 132KVA میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی ہے جس سے تحصیل کروڑ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کی منظوری و اپ گریڈنگ کیلئے میں نے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔ اللہ کے فضل سے اس سال کے آخر تک 132KVA کا کام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دھرنے وغیرہ ، جلوس اور منافقت کی سیاست نہیں کی۔