وزیراعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین کی ترکی میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت

Mamnoon Hussain and Nawaz Sharif

Mamnoon Hussain and Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین نے ترکی میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام عالم کو دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنا ہو گا۔

وزیر اعظم نوازشریف اور صدر ممنون حسین نے ترکی میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اقوام عالم کا مشترکہ مسئلہ ہے جس سے مل کر نمٹنا ہوگا، پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

وزیراعظم نے ترکی دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت غم کی اس گھڑی میں ترک عوام اور حکومت کے ساتھ ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین کا دھماکوں کی مذمت اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے تعزیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دکھ اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ ہیں اور پاکستان اورترکی دہشت گردی کی سرکوبی کے لئے آخری دم تک مل کر کام کریں گے۔