وزیر اعظم نواز شریف کا فرانسیسی صدر کو کامیابی پر تہنیتی پیغام

 Emmanuel Macron-Nawaz Sharif

Emmanuel Macron-Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے فرانس کے نو منتخب صدر ایمانوئل میک خوان کو کامیابی پر تہنیتی پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت، پاکستانی عوام اور اپنی جانب سے تاریخی کامیابی پر آپ کو مبارک دیتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

فرانسیسی عوام نے آپ کی قائدانہ صلاحیت اور ترقی پسند سوچ پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور فرانس میں موجود تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

آپ کی صحت اور فرانس کے عوام کی بھلائی کے لیے دعاگو ہوں۔