وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

 Nawaz Sharif and Chaudhry Nisar

Nawaz Sharif and Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ کراچی میں پیش آنے والا اندوہناک سانحہ بھی دونوں شخصیات کو قریب لانے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سانحہ کراچی پر بلائے گئے اہم جلاس میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی شرکت کے متمنی تھے تاہم وزیراعظم کی خواہش کے باوجود وہ کراچی نہیں گئے۔

وزیر داخلہ کی عدم دستیابی کے بعد وزیراعظم نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو ساتھ چلنے کا کہا جنہوں نے حامی بھری اور اس اہم ترین اجلاس میں شرکت کی جبکہ وزیر داخلہ نے صرف ڈی جی رینجرز سندھ سے معلومات لینے اور مذمت پر ہی اکتفا کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان گزشتہ 2 ماہ سے اختلاف ہیں۔ کچن کابینہ کا اہم حصہ چودھری نثار اب صرف وزارت داخلہ تک ہی محدود ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایک ساتھ بیٹھنے کے باوجود دونوں کے درمیان کوئی گفتگو نہیں ہوئی تھی۔