وزیراعظم نواز شریف سری لنکا کے تین روزہ دورے پر روانہ

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف سری لنکا کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ، دورے کے دوران سری لنکا کے صدر ، وزیر اعظم اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم محمد نواز شریف سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا کی دعوت پر سری لنکا روانہ ہو گئے۔ تین روزہ دورہ کے دوران وزیر اعظم سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم کے اعزاز میں سری لنکا کے صدر سرکاری طور پر عشائیہ بھی دیں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبہ جات میں مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔