وزیراعظم محمد نواز شریف دو روزہ دورے پر بوسنیا روانہ

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف بوسنیا کے چئیرمین برائے کونسل آف منسٹرز ڈینس زویدوک کی دعوت پر دو روزہ دورے پر بوسنیا روانہ ہو گئے۔

وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ بوسنیا روانہ ہوئے ہیں۔ نواز شریف بوسنیائی وزیراعظم اور چئیرمین برائے کونسل آف منسٹرز کے علاوہ بوسنیائی پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے اراکین اور رئیس العلماء حسین ایف کاوازووک سے ملاقات کریں گے۔

دورہ بوسنیا میں وزیراعظم نواز شریف بزنس فورم، چیمبر برائے بیرونی تجارت اور فارن انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم بوسنیائی قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔