وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) رینجرز تعیناتی حوالے سے وفاق اور سائیں سرکار میں جاری سرد جنگ کے بعد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

اپنے دورے کے دوران وہ پورٹ قاسم پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے سمیت پورٹ پر لگائے گئے پاور پرجیکٹس کا بھی جائزہ لیں گے۔

وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران چمبر آف کامرس کا بھی دورہ کریں گے اور تاجر برادری سے ملاقات کریں گے۔