وزیراعظم نواز شریف سچے ہیں تو اسمبلیاں توڑنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں : خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کی قومی اسمبلی میں حزبِ اختلاف کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو جی آئی ٹی میں پیش ہونے سے قبل ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے ساتھ نواز لیگ کا رویہ قابل مذمت ہے ، وزیر اعظم سچے ہیں تو اسمبلیاں توڑیں اور عوام کے پاس جائیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں حزبِ اختلاف کے رہنما خورشید شاہ کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں وزیراعظم کی جگہ ہوتا تو مستعفی ہو کر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوتا۔

قطری خط کس طرح اور کیسے آیا اس پر جے آئی ٹی میں سوال ہوئے ہوں گے ۔ کوئی بھی شخص لکھی ہوئی چیز پڑھتا ہے کہ وہ جھوٹ ہے ۔ میاں نواز شریف کے پاس کوئی سچائی نہیں ہے ۔ وزیر اعظم سچے ہیں تو اسمبلیاں توڑیں اور عوام کے پاس جائیں۔

خورشید شاہ نے کہا جب سے الزام لگا اس وقت سے وزیراعظم نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے ، قومی اسمبلی پر کوئی مشکل آتی ہے تو سندھ اسمبلی کی مدت پر کوئی اثر نہیں پڑیگا قانون میں ایسا نہیں ہے ۔ میاں صاحب بھولے آدمی ہیں ، وہ کبھی کبھی کسی اور کو بھولا بنانے کے لئے بھولا بن جاتا ہے ، جے آئی ٹی پر دباؤ ہے۔عدلیہ کے ساتھ نواز لیگ کا رویہ قابل مذمت ہے۔