وزیراعظم نواز شریف کا امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کی دعوت پر پینٹاگون کا دورہ

Nawaz Sharif, Pentagon Visit

Nawaz Sharif, Pentagon Visit

واشنگٹن (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کی دعوت پر پینٹاگون کا دورہ کیا۔ ایشٹن کارٹر نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستانی کوششوں کو بھی سراہا۔

امریکی وزیردفاع نے وزیراعظم کا پیٹاگون میں استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں میں ملاقات میں علاقائی امن و سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی وزیر دفاع نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہااور دہشتگردی کے خلاف پاکستان فوج عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ایشٹن کارٹر نے پاکستان کے افغانستان میں مفاہمتی عمل کے کردار کی بی تعریف کی۔ نوازشریف نے انسداد دہشتگردی کی استعداد کار بڑھانے کیلئے امریکی تعاون کو سراہتے ہوئے دو طرفہ دفاع تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔