وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف 26 سال پرانی درخواست کی سماعت کے لئے بنچ تشکیل

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک اثاثوں کے خلاف 26 برس قبل دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے لئے ہائی کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منظور احمد ملک نے وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔

عدالت عالیہ کا لارجر بنچ جسٹس فرخ عرفان خان، جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل ہوگا جو 8 مئی سے کیس کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف بیرون ملک اثاثوں سے متعلق یہ درخواست 26 برس قبل دائر کی گئی تھی۔