وزیراعظم کے اختیارات اسحاق ڈار کے سپرد کرنے کا اقدام چیلنج

Ishaq Dar

Ishaq Dar

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم کے اختیارات اسحاق ڈار کے سپرد کرنے کے اقدام کو چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست عوامی تحریک کی جانب سے اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت اپنے اختیارات کسی دوسرے وزیر تفویض نہیں کرسکتے۔

وزیر اعظم نواز شریف کی عدم موجودگی سے ملک میں آئینی بحران پیدا ہو چکا ہے ۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ سپیکر قومی اسمبلی فوری اجلاس بلا کر نیا قائد ایوان منتخب کرنے کا حکم دیا جائے۔

جبکہ اسحاق ڈار کو فوری وزیر اعظم کے اختیارات استعمال کرنے سے روکا جائے۔