وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس، جے آئی ٹی کی متوقع رپورٹ پر تبادلہ خیال

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس، وزراء اور قانونی ماہرین کی شرکت، پانامہ جے آئی ٹی کی متوقع رپورٹ پر تبادلہ خیال۔ ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم اجلاس میں شرکت کیلئے خصوصٰ طور پر لاہور سے اسلام آباد پہنچے۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس کے دوران اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے وزراء کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نئے الزامات ڈھونڈنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس نے بار بار اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا۔

وفاقی وزراء کا یہ بھی کہنا تھا کہ جے آئی ٹی معاملے میں فریق بن چکی ہے۔