وزیراعظم کو افغان صدر کا فون، پاکستان کیخلاف افغانستان کی سرزمین استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی

Ashraf Ghani and Nawaz Sharif

Ashraf Ghani and Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کو افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون کیا جس میں بڈھ بیر حملے کی مذمت کی گئی۔

وزیراعظم نوازشریف کو افغان صدر اشرف غنی ٹیلی فون کیا اور بڈھ بیر حملے کی مذمت کی اور اس میں ہونےوالے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر افغان صدر نے پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

واضح رہے کہ بڈھ بیر پر پی اے ایف بیس حملے میں 16 افراد شہید ہوئے جس میں پاک فوج کے کیپٹن اسفند یار بھی شہید ہوئے جب کہ ترجمان پاک فوج پریس کانفرنس میں بتایا کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہونے اور دہشت گردوں کے بھی وہیں سے آئے تھے۔