وزیراعظم کاسا 1000 منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے تاجکستان پہنچ گئے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

دوشنبے (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کاسا 1000 منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے 2 روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے تاجکستان کے شہر کولاب پہنچے جہاں پروہ صوفی بزرگ اور مبلغ اسلام سید علی ہمدانی کے مزارپرحاضری دینے اورمہمانوں کی کتاب پرتاثرات درج کرنے کے بعد دوشنبے کے لئے روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم نواز شریف دوشنبے میں کاسا 1000 منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم تاجک صدر سے ملاقات بھی کریں گے جس میں دو طرفہ تعاون اور تجارت کو بڑھانے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، مشیر خارجہ طارق فاطمی اور یونس ڈھاگا بھی وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو کاسا 1000 منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے تاجک صدر نے ایمومالی رحمان دعوت دی تھی، کاسا 1000 2018 میں مکمل ہو گا جس کے ذریعے پاکستان کو ایک ہزار میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی۔