وزیر اعظم محمد نواز شریف نواب شاہ پہنچ گئے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سیہون شریف کے دورے کے موقع پر نوابشاہ پہنچ گئے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور مشیر قومی سلامتی امور ناصر خان جنجوعہ بھی ان کے ساتھ ہیں ۔ وزیر اعظم دورے کے دوران سیہون شریف میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی اہم شخصیات سے تبادلہ خیال کریں گے۔

نوابشاہ پہنچنے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔