وزیراعظم کی تقریر کے بعد بولنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کا امکان

Opposition Parties Meeting

Opposition Parties Meeting

لاہور (جیوڈیسک) پی ٹی آئی کے مطابق شاہ محمود قریشی اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کو پانچ تجاویز پیش کریں گے، جن میں کہا جائے گا کہ وزیر اعظم اپوزیشن کے سات سوالوں کے معہ دستاویزات جواب دیں۔

نواز شریف اپوزیشن کے مشترکہ ٹی او آرز پر مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی نامزد کریں، چیف جسٹس کے خط کے مطابق نئی قانون سازی سے متعلق مشترکہ ڈرافٹ کی تیاری کیلئے لیگل کمیٹی بنائیں اور شفاف تحقیقات تک وزیر اعظم مستعفی ہو کر اپنی جماعت کے کسی شخص کو وزیر اعظم نامزد کر دیں۔

ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم کی تقریر کے بعد بولنے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں اپوزیشن کے احتجاج کا بھی امکان ہے۔