وزیر اعظم کیخلاف توہین عدالت کی سماعت آج ہو گی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت پٹیشن کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ توہین عدالت پٹیشن کی سماعت کرے گا۔

وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن ایک شہری محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست معاون خصوصی ایوی ایشن شجاعت عظیم کو عدالتی احکامات کے باوجود عہدے سے نہ ہٹانے کے معاملے پر دائر کی گئی تھی۔