وزیراعظم جمعرات کو نیشنل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کریں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) پہلے مرحلے میں نیشنل ہیلتھ پروگرام کا اجرا ملک کے پندرہ اضلاع میں ہو گا جہاں بارہ لاکھ خاندانوں کو پاکستان صحت کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

وزارت قومی صحت کے زیر انتظام نیشنل ہیلتھ پروگرام کے ذریعے کارڈ ہولڈر خاندان کے تمام افراد علاج معالجے کی سہولتیں حاصل کر سکیں گے۔

سرکاری اسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی اسپتالوں سے بھی علاج کروایا جا سکے گا۔ پاکستان صحت کارڈ سے ہر خاندان کیلئے علاج معالجے کے اخراجات کی حد تین لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔