وزیر اعظم آج شام قوم سے خطاب کریں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آج شام قوم سے اہم خطاب کریں گے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاناما لیکس تنازعے پر پوری قوم کو اعتماد میں لینے کی کوشش کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم کے خطاب میں پاناما لیکس تنازعے کی انکوائری کے حوالے سے کمیشن کے قیام بارے اہم اعلانات بھی متوقع ہیں۔