وزیراعظم آج گوادر پورٹ میں پہلا تجارتی کارگو روانہ کرینگے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف آج گوادر کا دورہ کریں گے اور گوادر پورٹ سے پہلے میگا پائلٹ ٹریڈ کارگو کو روانہ کرنے کی مرکزی تقریب سے خطاب کریں گے۔

پہلا میگا تجارتی کارگو قافلہ چین سے پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی مکمل حفاظت اور نگرانی میں گوادر پہنچ چکا ہے۔ جو آج گوادر پورٹ سے اپنی اگلی منزل کی طرف رواں دواں ہو گا۔

وزیر اعظم ہائوس کے ترجمان کے مطابق یہ آغاز ہے ترقی کے اُس سفر کا جس کاانتظار سالہا سال سے کیا جارہا تھا۔ مگر اب یہ سفر رہتے زمانے تک جاری وساری رہے گا۔

پہلا میگا تجارتی کارگو جو آج گوادر سے عالمی منڈیوں کے لیے روانہ ہوگا دُنیا بھر کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان آج بدل چکا ہے۔