وزیر اعظم آج سیالکوٹ تا لاہور موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف آج سیالکوٹ کے علاقہ ساہوالہ میں سیالکوٹ تا لاہور موٹروے کا افتتاح کریں گے۔ جس کی تیاریاں عروج پر ہیں شہر بھر میں ہورڈنگ بورڈ لگائے جا رہیں۔ 89 کلو میٹڑ طویل موٹروے کو دو سال کی مدت میں پورا کیا جائے گا۔ جس پر 45 ارب روپے لاگت آئے گی۔

موٹر وے کی تعمیر سے سیالکوٹ سے لاہور کا فاصلہ صرف 45 منٹ کا رہ جائے گا۔

موٹروے پر چھ انٹر چینج اور دو بین القوامی معیار کی یونیورسٹیاں بھی قائم کی جائیں گی۔