وزیر اعظم امریکہ میں ایٹمی سلامتی کانفرنس میں شرکت کیلئے کل روانہ ہونگے

Prime Minister Nawaz Sharif

Prime Minister Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف ایٹمی سلامتی سے متعلق دو روزہ کانفرنس میں شرکت کے لئے کل امریکہ کے لئے روانہ ہوں گے، تاہم وہ پہلے برطانیہ جائیں گے جہاں کل شام برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے جس کے بعد وزیر اعظم واشنگٹن روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم 31 مارچ اور یکم اپریل کو جوہری سلامتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

دورہ امریکا کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کی صدر باراک اوباما سے اہم ملاقات ہو گی اس کے علاوہ امکان ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف بھارتی ہم منصب نریندرا مودی سے بھی ملاقات کریں گے اور بھارتی و امریکی حکام کو بلوچستان اور کراچی میں بھارتی مداخلت سے آگاہ کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف چار اپریل کو وطن واپس آئیں گے۔