وزیراعظم کا ویڈیو لنک پر اجلاس کا فیصلہ انتہائی تشویشناک ہے : عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا دنیا میں کہیں بھی اس طرح حکومتی انتظامات نہیں چلائے جاتے۔

وزیر اعظم کا ویڈیو لنک پر اجلاس کا فیصلہ انتہائی تشویشناک ہے۔ غیر محفوظ ویڈیو لنک پراہم ترین اجلاس سنگین خطرات کا حامل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا اقتصادی منصوبہ بندی سے متعلق گفتگو کی جاسوسی بھی کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے وزیراعظم لندن سے قومی اقتصادی کونسل اورک ابینہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔