وزیر اعلی کا متوقع دورہ گجرات۔ شہید جنید ارشد کی شہادت پر تعزیت کے لئے رسول پور سیداں آ سکتے ہیں

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

ملکہ (عمر فاروق اعوان) وزیر اعلی کا متوقع دورہ گجرات۔ شہید جنید ارشد کی شہادت پر تعزیت کے لئے رسول پور سیداں آ سکتے ہیں، تفصیل کے مطابق وزیر اعلی پنچاب شہباز شریف کا جلد ہی گجرات کا ایک روزہ دورہ متوقع ہے۔ جس میں وزیر اعلی ترقیاتی کاموں کے نئے اور پایہ تکمیل تک پہنچنے والے کاموں کا افتتاح بھی کریں گے۔

وزیر اعلی کے متوقع دورہ گجرات کے حوالے تمام سرکاری ادرے الرٹ ہو گئے ہیں جبکہ وزیر اعلی پنچاب شہباز شریف کی رسول پور سیداں آمد بھی متوقع ہے ،جہاں گزشتہ ہفتے صوابی پانچ دہشت گردوں جہنم واصل کرنے کے بعد کیپٹن جنید ارشد نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

کیپٹن جنید ارشد کی تمام تر فیملی لاہور میں مقیم ہے ۔جنہیں لاہور سے رسول پور سیداں واپس بلایا جا سکتا ہے۔