وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے صدرسے ملاقات

PM Nawaz Meeting

PM Nawaz Meeting

ڈیووس (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کی عالمی اقتصادی فورم کے صدر کلازش واب سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میںکاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس وصولیوں میں 33 فیصداضافہ ہوگیا ہے،بجٹ خسارہ 8 عشاریہ 8 فیصدسے کم ہوکر5 عشاریہ 3 فیصد ہوگیا،فی کس آمدنی میں 12 عشاریہ 91 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے عالمی اقتصادی فورم کے صدر کو مزید بتایا کہ 2015ء میں افراط زرکم ہوکر 4 اعشاریہ 6 فیصد ہوئی، اب 2فیصدپرآگئی ہے، 2015 ءمیں شرح نموگزشتہ 7 سال کی بلند ترین سطح 4ا عشاریہ 24 فیصد پرپہنچ گئی۔

عالمی اقتصادی فورم کے صدرکلازشواب کا کہنا تھا کہ 2013ء تک پاکستان میں ترقی کی امید کی کرن دکھائی نہیں دے رہی تھی،2013 ءکے بعد پاکستان میں مثبت تبدیلیاں آئیں،اقتصادی شرح نموبڑھی۔