وزیراعظم نواز شریف کل قطر کے دورے پر روانہ ہونگے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کل قطر کے یادگار دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے قطر کی فضاؤں میں جنگی طاقت اور مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق وزیر اعظم کے دورے کو یادگار بنانے کیلئے دو جے ایف 17 تھنڈر پہلے ہی قطر پہنچ چکے ہیں۔ طیارے پہلی دفعہ قطر کی فضاؤں میں پرواز کریں گے۔

وزیرِاعظم اور امیرِ قطر جے ایف 17 تھنڈر کا شاندار مظاہرہ دیکھیں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد بن خلیفہ الثانی کی دعوت پر قطر جا رہے ہیں۔

ایئر چیف کے علاوہ اعلی سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہو گا۔ دورے میں دونوں ممالک دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات کریں گے۔