پرنس ٹائون فیز IIمیں سیوریج کا گندہ پانی گھروں میں داخل ہو گیا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹی کرائم کنٹرول سول سوسائٹی کے مرکزی سیکریٹری امجد ابڑو اور سماج سدھار سنگت سندھ کے ارشد حسین چانڈیو نے مرکزی دفتر کراچی سے اپنی مشترکہ بیان میں واسا حیدرآباد کی نااہلی اور پرنس ٹائون فیز 2میں دو ماہ سے سیوریج کا پانی گھروں میں آنے اور کاروائی نہ کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی علاقہ مکین واسا کے افسران کے پاس شکایت لیکر جاتے ہیں تو اُن کا بہانا ہوتا ہے کہ ملازمین کو ایک عرصے سے تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں۔

اس لئے واسا یونین کے عہدیداران ملازمین کو کام پر نہیں آنے دیتے اور نہ ہی واسا کی گاڑیاں نکالنے دیتے ہیں علاقہ مکین 2ماہ سے گھروں میںسیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے سخت ازیت کا شکار ہیں اس سے وبائی بیماریاں پھیلنے کا بھی اندیشہ ہے۔

واسا افسران جن میں انجینئر شوکت شیخ سے کئی بار رابطہ کرنے پر بھی وہ کبھی ملاقات نہیں کرتے اور اکثر دفتر سے بھی غیر حاضر رہتے ہیں امجد ابڑو اور ارشد حسین چانڈیو نے وزیر بلدیات جام خان شورو ،سیکریٹری بلدیات ،ایم ڈی واسا حیدر آباد ،کمشنر حیدر آباد اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ پرنس ٹائون میں واسا کی گاڑیوں بھیج کر سیوریج کی نکاسی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے علاقہ مکینوں کو عذاب سے نجات دلا ئیں۔

ورنہ اتوار کو علاقہ مکین شام 5بجے پریس کلب حیدرآباد پر احتجاج کرینگے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری