قطری شہزادے کا جے آئی ٹی کو ایک اور خط، ملاقات کی دعوت

Qatari Prince

Qatari Prince

لاہور (جیوڈیسک) جے آئی ٹی کی جانب سے ملاقات کیلئے جواب نہ ملنے پر قطری شہزادے نے دوبارہ جے آئی ٹی کو خط لکھ دیا۔ قطری شہزادے نے پاکستانی قانون اور عدالتوں سے استثنیٰ کی شرط پر جے آئی ٹی کو آئندہ ہفتے دوحہ آنے کی دعوت دی ہے۔

قطری شہزادے حماد بن جاسم الثانی نے 17 جولائی کو جے آئی ٹی کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ خط و کتابت کی روشنی میں نیا خط لکھ رہے ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ انہیں جے آئی ٹی کی طرف سے ملاقات کیلئے آمادگی سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

قطری شہزادے نے جے آئی ٹی سے یقین دہانی مانگی ہے کہ ان پر پاکستانی قانون اور عدالتوں کا اطلاق نہیں ہوگا اور نہ ہی انہیں کسی تفتیش میں عدالت یا ٹربیونل کے سامنے پیش کیا جائے گا۔