جیل نے اداکار سنجے دت کو شاعر بھی بنا دیا

Sanjay Dutt

Sanjay Dutt

ممبئی (جیوڈیسک) مجرم جیل گیا، شاعر باہر آیا، بالی ووڈ کے منا بھائی سنجے دت کا پہلا شعری مجموعہ سلاخیں کے نام سے شائع ہوگا،جیل میں ساڑھے تین سال کی قید کے دوران کرسیاں اور تھیلیاں بناتے بناتے سنجو بابا شاعر بھی بن گئے۔

پونے جیل سے رہائی کے بعد سنجے دت نے اپنی شاعری کی کتاب شائع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کتاب کا نام ہوگا سلاخیں۔ جیل میں سنجے دت نے اپنے دو قیدی ساتھیوں ذیشان اور سمیر کے ساتھ خوب شاعری کی۔ ان تینوں نے تقریباً 500 اشعار لکھے جن میں سے کم و بیش 100 اشعار بذات خود منا بھائی کے ہیں ۔

شاعری کا یہ مجموعہ بہت جلد سنجے کے مداحوں کے سامنے ہوگا جس کے کئی اشعار حقیقی واقعات سے متاثر ہوکر کہے گئے ہیں۔