پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی

فیصل آباد : آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام برماکے مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت ضلعی چیئرمین ندیم سندھواوررانامقرب الٰہی نے کی۔ریلی میں چوہدری غلام محی الدین،عارف سندھو،شیخ غلام سرور، گلزارحسین، رانا خلیل احمد خاں، اسلم بٹ، چوہدری احمد دین، رانا یاور رشید، زاہد بسرا، تنویرجٹ، سعیدعلوی، صابرجاوید، میاں اکرم شفیق،ملک طارق ،یاسر کنگ بنڈالہ اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے کہاکہ پاکستان برماکے مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی سطح پرآوازبلندکرے اوربرماکے مسلمانوںکی ہرممکن مددکی جائے۔رانامقرب الٰہی نے کہاکہ پاکستان خودکوعالم اسلام کاعلمبردارثابت کرنے کے لئے دنیا میں مسلمانوں پرہونے والے ظلم کے خلاف عالمی سطح پر آوازاٹھائے۔

کشمیر کے مسلمان پاکستان کے نعرے لگارہے ہیں توحکومت پاکستان بھی ان کاساتھ دے اوراقوام متحدہ کویاددہانی کروائے کہ وہ عرصہ پچاس سے زیرالتواء قراردادکے مطابق کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے کے لئے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے رائے شماری کروائے۔

Azhar e Yakjehti Rally

Azhar e Yakjehti Rally