ملکہ کی خبریں 26/7/2017

Malka

Malka

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) پرائیویٹ سیکٹر کی علاقے میں قائم ہونے والی سب سے قدیم درسگاہ نیشنل پبلک سکول آمنہ آباد کا میٹرک کا شاندار رزلٹ۔ عافیہ خو شنود تیروچک 1021نے نمبر کے کر سرفہرست، نمرہ طا ہر جھا نٹلہ نے 1013نمبر لے کر دوسرے ، قراء ت بٹ ہیرا گڑھ نے 1006نمبر لے کر تیسرے ، عثمان اقبال لہڑی نے1002نمبر لے کر ایک ہزار کی فگر کو کرا س کیا ۔ 84طلبا ء و طا لبا ت نے امتحان میں شمو لیت اختیا ر کی ۔ جن میں سے 83نے کا میا بی حا صل کی ۔ عوامی و سما جی حلقوں نے پرنسپل سکول ہذا چو ہدری محمد افضا ل کو بہترین رزلٹ پر مبا رکبا د پیش کی ۔

ملکہ (عمر فا روق اعوان سے )ہمیشہ کی طرح اس با ر بھی غزا لی پبلک گروپ آف سکولز کے طلبا ء وطالبا ت نے میٹرک کے امتحانا ت کے نتا ئج میں میدان ما ر لیا ۔ عیشا ء را نی 1058نمبر لے کر علاقہ بھر میں ٹا پ پر رہیں ، مدیحہ ارشد نے 1054نمبر لے کر دوسری ، عریشہ گل اور سمیرا طارق نے 1035 لے کر تیسری،عیشا ء اشتیاق نے 1027نمبر لے کر چو تھی ، اریج غیاث نے 1012نمبر لے کر پانچویںجبکہ عرسا اقدس نے 1004نمبر لے کر چھٹی پو زیشن حا صل کی ۔ طلبا ء و طا لبا ت کی کل تعداد 85، پاس 83۔ عوامی و سما جی حلقوں کا ایم ڈی غزالی گروپ آف سکولز را جہ نشان علی سجا د کو خرا ج تحسین پیش کیا ہے ۔ جنہوں نے اپنی کا وش سے غزالی گروپ آف سکولز کو کا میا بیوں سے ہمکنا ر کروایا ۔

ملکہ (عمر فا روق اعوان سے) اقرا ء پبلک سکول گو لڑہ ہاشم کا میٹرک کا شا ندار رزلٹ ۔ عائشہ سرور 954نمبر لے کر پہلے ، ہما ء امین 930نمبر لے کر دوسرے ،رومانہ صابر 892نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہیں ۔ جبکہ مجمو عی لحاظ سے رزلٹ بہترین رہا ۔ عوامی حلقوں نے ایم ڈی حاجی خادم حسین اعوان (الاکبر ) اور پرنسپل حاجی خادم حسین اعوان (الاصغر ) کو بہترین رزلٹ پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔