نجکاری قومی ضرورت نہیں قومی مفادات پر ضرب کاری ہے۔ ایم آر پی

Privatization

Privatization

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکمران طبقے کی جانب سے قومی اثاثوں و اداروں کی فروخت کسی طور قابل قبول یا مستحسن اقدام نہیں ہے کیونکہ ملک و قوم اور مستقبل کے تحفظ کیلئے نہ تو یہ لازم ہے اورنہ ہی سودمند مگر اس کے باوجود حکمرانوں کی جانب سے عذر و بہانوں کے سہارے کی نجکاری کی ترجیح یقینا قومی مفادات اور حب الوطنی کے منافی ہے۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی شاہد تارڑکی جانب سے ملک بھر کی قومی شاہراہوں کی نجکاری کا عمل جلد شروع کئے جانے کے انکشاف پر حکومتی نجکاری پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اداروں اور اثاثوں کے بعد شاہراہوں کی نجکاری کی حکومتی پالیسی اس بات کا ثبوت دے رہی ہے کہ حکمرانوں کو مزید مہلت دی گئی۔

شاید وہ پاکستان کی نجکاری سے بھی نہیں چوکیں اور دنیا بہت جلد عالمی سطح پر پاکستان برائے فروخت کی مہم بھی چلتی ہوئی دیکھے۔