پریانکا چوپڑا کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کا اعلان

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے ان کے کیریئر میں ایک اور اچیومنٹ اس وقت سامنے آئی جب انھیں ’’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ‘‘دینے کا اعلان کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم’’باجی راؤ مستانی‘‘میں پریانکا چوپڑا کی لاجواب اور غیر معمولی اداکاریکی بنیاد پر انھیں اس ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔

اداکارہ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کی تقریب 24اپریل کو ممبئی میں ہو گی۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایوارڈ ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں اتنی خوش ہوں کہ بیان نہیں کرسکتی۔انھوں نے کہا کہ میری فنی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے جس پر میں سب کی شکرگزار ہوں۔